کابینہ کا پہلا اجلاس، بدامنی فوج یا سرمچاروں کی لڑائی نہیں ریاست کی ہے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزرا اور مشیروں کو آج رات تک محکمے تفویض کردئیے جائینگے ، بلوچستان کو کرپشن میں پہلے نمبر پر لکھا جاتا ہے ،ہم نے یہ تاثر تبدیل کرنا ہوگا۔ سب چیزیں فوری ٹھیک نہیں ہوسکتی مگر ہم نے ایک ٹریک سیٹ کرناہے، بدامنی فوج یا سرمچاروں کی لڑائی نہیں ریاست کی لڑائی ہے ، ہم نے اسکو لیڈ کرناہے،
یہ بہترین وقت کہ ہم بطور اراکین کابینہ گورننس کے مسائل کے حل کیلئے کام شروع کریں ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق چند سال بعد بلوچستان کے پاس ترقیاتی فنڈز نہیں ہونگے،
‘ مستقبل کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ابھی سے غیر ضروری اخراجات ختم کرنے ہونگے۔ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اراکین کایبنہ کیلئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے دروازے کھلے ہیں، اراکین کابینہ اگلے چند روز میں اپنی ٹیم تشکیل دیں ، پھر سیکرٹریز اور بیورو کریسی کو اگلے دو سال تک اسی عہدوں پر کام کرنے دینا ہوگا ۔