” آپ کے آنے سے ہمیں محترمہ بینظیر کی یاد آجاتی ہے” سینیٹر عرفان صدیقی کا آصفہ بھٹو سے مکالمہ

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی محترمہ آصفہ بھٹو نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کو مشرقی انداز میں سرجھکا کر آصفہ بھٹو نے سلام کیا جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے شفقت سے اپنا ہاتھ ان کے سر پر رکھ کر وعلیکم السلام کہا اور دعا دی۔

سینیٹر صدیقی نے آصفہ بھٹو کو بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک بھی دی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے آصفہ بھٹو سے کہاکہ اس ایوان میں ہم آپ کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو دیکھا کرتے تھے۔ آپ کے آنے سے ہمیں اُن کی یاد آجاتی ہے۔ بیٹا میری آپ کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کا سینیٹر عرفان صدیقی سے تعارف کرایا اور کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورپارٹی قائد محمد نوازشریف کے قریبی ساتھی ہیں۔ وہ ایک دانشور، لکھاری اور سینٹ کے ایک نہایت محترم رکن ہیں۔ ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی تیار کیا تھا۔ آصفہ بھٹو نے مبارکباد پر سینیٹر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago