پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کی رات تک یہی سمجھا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی ہے . ان کا کہنا تھا کہ جس نے پارٹی سے غداری کی ہے اس نے بانی چیئرمین سے غداری کی ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے غداری نہ کرتے تو وہ آج جیل میں نہ ہوتے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر سے متعلق ہمارے ہاں کوئی بات نہیں ہوتی، اگر یہ غداری نہ کرتے تو بانی پی ٹی آئی آج جیل میں نہ ہوتے .
سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان غداروں کیلئے پارٹی میں نو انٹری ہے .
متعلقہ خبریں