چاغی میں سیلابی ریلوں کے باعث پاک ایران زمینی رابطہ منقطع، ریل سروس چھٹے روز بھی معطل
چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی ضلع طوفانی بارش کے بعد متاثرین کے مشکلات میں مزید اضافہ پاک ایران سرحدی شہر میر جاوا میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں کے پانی تفتان کسٹم ،پاسپورٹ ،گیٹس کو پار کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوگیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش نے ایک دفعہ پر متاثرین کے پریشانی میں مزید اضافہ کردیا چاغی میں 11 سو زائد مکانات اور سینکڑوں ذرعی علاقہ زیر آب آگئے ہیں زمینداروں کے اربوں روپے فصلیں، ٹیوب ویل پانی میں ڈوب گئے متاثرین اب تک امداد کے منتظر ہیں محکمہ حیوانات، ذراعت، اور لیویز انتظامیہ افیکٹڈ علاقوں میں سروے کا کام جاری رکھا ہوا ہے ادھر پاک ایران سرحدی شہر تفتان میر جاوا میں طوفانی بارش کے بعد ایرانی سرحدی نالوں کے پانی تفتان بارڈر کے ایرانی اور پاکستانی گیٹس کو پار کرتے ہوئے داخل ہوگیا کئی گھنٹے پاک ایران گیٹس سے رابطہ منقطع رہا اور بارڈری گیٹس بھی متاثر رہے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی گاڑیاں بھی متاثر رہے بروز جمعہ ضلع کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود رہا تاہم ضلع بھر میں موسلدھار بارشوں سے ابتک تک اطلاعات کے مطابق سینکروں مال مویشیاں اور دو افراد جان بحق ہوئے ہیں متعدد پکی سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئے سیلابی پانی آنے کی وجہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع رہا اور پاک ایران ریل سروس چھٹے روز سے معطل ہے ۔