تقریب میں غیر سرکاری تنظیموں کے عہداےدبھی موجود تھے . انہوں نے کہا کہ ایمان پاکستان عید میلہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے ایک تحفہ ہے پورے بلوچستان سے لوگ ایمان پاکستان عید میلہ میں شرکت کرینگے نوجوانوں اور خواتین کیلئے ایمان پاکستان عید میلہ میں بہت کچھ ہیں . ایمان پاکستان عید میلہ کو انٹرنیشنل لیول پر بھی اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے . انٹرنیشنل میڈیا سے کو بھی خصوصی مدعو کیا گیا ہے . ہمارے بچے اور خواتین ہمیشہ ایونٹس انعقاد نہ کرانے کی شکواہ کرتے تھے . قدرتی آفات آتی رہتی ہیں مگر ہمیں اپنے خواتین و بچوں کا ساتھ لے کر چلنا ہے . کوئٹہ لیاقت پارک میں ایمان پاکستان عید میلہ دو روز تک جاری رہیگا ایمان پاکستان عید میلے تقریب مختلف ڈیپارٹمنٹ جی جانب سے اسٹال لگائے ہیں ایمان پاکستان عید میلہ میں لوکل گلوکار اپنے فن کے جوہر دکھائے گے وزیر اعلیٰ کے مشن کے مطابق ایمان پاکستان عید میلہ کا انعقاد کرایا گیا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہمیں متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خواتین اور بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے مواقع اور سہولیات فراہم کرنی ہوگی اس لئے ایمان کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لئے عید میلے کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ایمان کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمان پاکستان عید میلہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں