کراچی: پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے پاک کالونی بینظیر پارک کے قریب مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے۔
دوسری جانب نے پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کر کے 2 مغوی بازیاب کرا کر اغواء کار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 2 شہریوں عبداللہ اور شاہد کو کراچی میں بہادرآباد سے اغواء کیا تھا اور رہائی کے بدلے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔