کراچی: پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے پاک کالونی بینظیر پارک کے قریب مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے . پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے .

دوسری جانب نے پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کر کے 2 مغوی بازیاب کرا کر اغواء کار کو گرفتار کرلیا . پولیس کے مطابق ملزم نے 2 شہریوں عبداللہ اور شاہد کو کراچی میں بہادرآباد سے اغواء کیا تھا اور رہائی کے بدلے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں