ڈی جی CAA خاقان مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر چیئرمین ای او بی آئی تعینات کردیا گیا۔
کابینہ منظوری کے بعد خاقان مرتضیٰ چیئرمین ای او بی آئی تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم کو ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
وفاقی سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم کو تین ماہ کیلئے یہ اضافی چارج دیا گیا ہے۔
نئے ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی تک سیکریٹری سیف انجم خدمات سرانجام دیں گے۔