پی آئی اے نجکاری سے قبل سالانہ اجلاس آج کراچی میں ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سے قبل سالانہ اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ایئر لائن کے شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
پی آئی اے انتظامیہ، بورڈ ارکان اور نجکاری کمیشن کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں ہو گا۔