پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت رجحان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت رجحان رہا . کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 595 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا .

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 71092 اور کم ترین سطح 69783 رہی . بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 106 ارب روپے سے زائد رہی . مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 73 ارب روپے اضافے سے 9833 ارب روپے رہی . . .

متعلقہ خبریں