لاہور: باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کر رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران حیدر شہید اور کانسٹیبل دلدار زخمی ہو گیا، کانسٹیبل کی لاش اور زخمی کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔