شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ

پیانگ یانگ(قدرت روزنامہ)شمالی کوریا نے انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے . شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ملک کے میزائل بنانے والے ادارنے نے غیرمعمولی طورپر بڑے اور طاقت ور وار ہیڈ کا تجربہ کیا ہے .

یہ وار ہیڈ جدید ترین اسٹریٹیجک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے . رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے نئی قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے . شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ تجربے سے متعین اہداف حاصل کرلیے گئے تاہم انہوں نے اہداف کی تفصیل نہیں بتائی . شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز پر ہائرسونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا . امریکا اور دیگرعالمی طاقتوں نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربات کی مذمت کی ہے . . .

متعلقہ خبریں