پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں مفت کتب کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی . بچوں کے پاس کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں .

خیبر پختون خوا حکومت ہر سال پرائمری سے ہائر سیکنڈری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو مفت کتابیں دیتی ہے . مفت کتب پر خیبر پختون خوا حکومت ہر سال 4 سے 5 ارب روپے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ادا کرتی ہے اور پچھلے 10 برس میں صوبائی حکومت 5 ارب روپے تک بورڈ کو ادا کر چکی ہے . ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت ٹیکسٹ بک بورڈ کے 20 ارب روپے کی مقروض ہے اور ادائیگی نہ ہونے پر پبلشرز نے کتابوں کی سپلائی روک دی ہے . . .

متعلقہ خبریں