موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد


لاہور(قدرت روزنامہ) موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی . ترجمان کے مطابق اے این ایف نے موٹروےپولیس کو مشکوک کار کی اطلاع دی تھی ، جس پر پٹرولنگ افسران نے کرولا کار KHYA-8127 کو سیال موڑ کے قریب روکنے کی کوشش کی .

اس دوران ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش جسے تعاقب کرکے روک لیا گیا .
کار کی تلاشی لینے پر 78کلو افیم اور 73 کلو حشیش برآمد کرکےایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا . موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کردیں . سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو اور سی پی او ضیغم کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں پٹرولنگ افسران خرم شاد،انصر عباس،رمضان اور اکرام نے حصہ لیا .

. .

متعلقہ خبریں