بلوچستان صوبائی کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دے دی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، حسب ضرورت جدید ماحول دوست بیگز خریدے جائیں گے، کابینہ کا فیصلہ آئندہ مالی سال سے کاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی کے بجائے رقم ادا کی جائے گی، صوبائی کابینہ نے آئندہ سال سے سرکاری سطح پر بار دانہ کی خریداری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، محکمہ خوراک کے پاس دستیاب 58000 باردانہ شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا، صوبائی کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دے دی ۔
محکمہ خوراک رواں سال پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا، صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی، بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت سندھ کے مساوی ہوگی ، فیصلہ بلوچستان سے گندم کی اسمگلنگ سندھ کی جانب روکنے کے لئے کیا گیا ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔بار دانہ میں کرپشن ہوتی ہے جسے روکیں گے، وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی تمام خریداری مراکز میں بار دانہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلٰی بلوچستان کی سیکرٹری خوراک کو ہدایت ۔بار دانہ سنٹرز سے باہر نہیں جائے گا۔محکمہ خوراک سے کرپشن کا دھبہ صاف کرنا ہوگا ۔ گندم کی خریداری صرف منظور شدہ مراکز پر ہوگی ۔مراکز پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گندم خریداری ہوگی ۔کابینہ نے بلوچستان پولیس کے شہداء کے لئے پانچ سو ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

17 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

29 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

39 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

41 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

43 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

46 mins ago