بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے

کوئٹہ ( قدرت نیوز ) بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی پی اینڈ ڈی ،شعیب نوشیروانی خزانہ ،سلیم کھوسو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، حاجی علی مدد جتک زراعت ، میر صادق عمرانی ایریگیشن عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای ، راحیلہ حمید درانی تعلیم ، سردار فیصل جمالی صحت ، نور محمد دمڑ خوراک ،سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ ، بخت کاکڑ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ،میر ضیاء لانگو وزارت داخلہ جبکہ میر عاصم کرد گیلو ریونیو کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے . دوسری جانب وزیر اعلٰی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں اعلامیہ کے مطابق علی حسن زہری انڈسٹریز ،نسیم الرحمان ماحولیات ،بابا غلام رسول عمرانی لیبر ،اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ تفویض کئے گئے ہیں

.

.

متعلقہ خبریں