بھکاریوں کا ’کاروباری تنازع‘ عدالت پہنچ گیا، جج کے اہم ریمارکس


کراچی (قدرت روزنامہ)بھکاریوں کی بھیک مانگنے کی حدود پر تنازعہ کا مسئلہ عدالت پہنچ گیا ہے، پولیس کی جانب سے معاملے پر عدالت کو تفصیل سے آگاہ کیا۔سٹی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خاتون بھکاری نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کردی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سناتےہوئے کہاکہ پتا نہیں کون سی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے، لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیرقانونی ہو۔
جبکہ عدالت کا ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ مجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلئے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی، عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں، دونوں فریقین کیلئے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔
جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی، تین دیگر بھکاریوں کو خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا۔ خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی، پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
پولیس کے انکار کے بعد درخواست کی امیر خاتون نے عدالت میں دائر کی تھی۔ درخواست گزارامیرخاتون نے تین بھکاری شفیع، نذیر،میرگل کےخلاف درخواست دائرکی تھی۔

Recent Posts

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

3 mins ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

11 mins ago

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ…

22 mins ago

خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کبھی بھی کسی…

46 mins ago

شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

پشاور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار…

60 mins ago

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل پر سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت…

1 hour ago