اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے ہائی کورٹ کے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کیں ہیں .
ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے . جبکہ پیر تک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ ججزکی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا .
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، فل کورٹ اجلاس22 اپریل کو ڈیڑھ بجے ہو گا . اجلاس میں عدلیہ کی آزادی کیلئے اقدامات، اور 3 اپریل کو سوموٹو کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بھی مشاورت ہو گی .
ہائیکورٹ کے 3 بنچز کے ججز وڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ پرنسپل سیٹ کے تمام ججز کو میٹینگ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت