آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی سے بھانجے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نو منتخب رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے اپنے ننھے سے بھانجے، میر حاکم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کی بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اپنے والد، صدر آصف علی زرداری، بھائی، بلاول بھٹو زرداری اور بڑی بہن، بختاور بھٹو زرداری اور بہنوئی محمود چوہدری کی موجودگی میں حلف اٹھایا تھا۔
View this post on Instagram
اس دوران آصفہ بھٹو کے دونوں بھانجے، میر حاکم اور میر سجاول بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے۔آصفہ بھٹو نے اپنے اور بھانجے میرحاکم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک مشترکہ تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
اس تصویر میں آصفہ بھٹو کو میر حاکم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر کے عقب میں مرحوم محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر بھی نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram