جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیرِ اعلیٰ، ہائی کورٹ کے ججز، اراکین اسمبلی، سینئر وکلاء اور دیگر نے شرکت کی۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی۔
جس کے بعد وزارت قانون نے جسٹس ہاشم کاکڑ کا بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔