جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا . گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ہوئی .

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ سے ان کے عہدے کا حلف لیا .
تقریب میں وزیرِ اعلیٰ، ہائی کورٹ کے ججز، اراکین اسمبلی، سینئر وکلاء اور دیگر نے شرکت کی . واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی .
جس کے بعد وزارت قانون نے جسٹس ہاشم کاکڑ کا بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں