ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 کسٹم اہل کار شہید اور 4 زخمی ہوگئے . ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا .

انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے . فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے . ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا . واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں