اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 کسٹم اہل کار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…