برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض واپس کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی عجائب گھر میں 15 اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم (V&A) میں موجود 17 اشیاء پر مشتمل نوادرات، 19ویں صدی میں انگریزوں اورگھانا عوام کے درمیان جنگ کے دوران آسانتے( موجودہ گھانا) کے بادشاہ کے دربار سے لوٹ لیے گئے تھے۔
گھانا کے حکام برسوں سے برطانوی فوجیوں کے ذریعے لوٹے گئے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطاق توقع ہے کہ یہ اشیاء جمعہ کو گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچ جائیں گی جبکہ یہ نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے ماہ سے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب نائیجیریا بھی 16 ویں سے 18 ویں صدی کی ہزاروں نوادرات کی واپسی پر بات چیت کر رہا ہے جو قدیمی مغرمی افریقی ملک بینن سے لوٹی گئی تھیں اور فی الحال امریکا اور یورپ کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ دو سال قبل بینن کو 2 درجن قیمتی نوادرات اور فن پارے واپس ملے تھے جو 1892 میں فرانسیسی فوج نے چوری کیے تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

24 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

41 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

44 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

54 mins ago