وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
محمد رضوان نے 79 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81،81 اننگز میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔
محمد رضوان نے آج 79 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرکے 2 مایہ ناز بیٹرز کا ریکارڈ توڑا ہے۔
واضح رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے، جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔