پاکستان میں حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق، 89 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے


اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھرمیں حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق اور 89 زخمی ہوئے جبکہ 536 گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جاری اعداو شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برساتوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ابتک 98اموات ہوئیں۔بلوچستان میں 15، خیبرپختونخوا میں 46،پنجاب میں 26،آزاد جموں کشمیر میں 11 اموات ہوئیں۔حالیہ برساتوں کے نتیجے میں 89 افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں بلوچستان میں10،خیبرپختونخوا میں 60،پنجاب میں 8جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 11 افراد شامل ہیں۔اس کے علاوہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 536 ہے، جن میں بلوچستان میں 80، خیبرپختونخوا میں 436 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 20 گھر تباہ ہوئے جبکہ 2725 گھروں کوحالیہ بارشوں میں جزوی نقصان پہنچا۔خیال رہے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے ، تالاش شمشی خان ندی میں سیلابی ریلے کے باعث تیمر گرہ چکدرہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے جبکہ مہمند کے گردونواح میں موسلا دھاربارش کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔بلوچستان میں برسات کا سلسلہ تو رک گیا لیکن معمولاتِ زندگی اب بھی بحال نہ ہوسکے۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

2 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

3 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

3 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

3 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

4 hours ago