مانجھی پور گیس پائپ لائن کی 14 سال بعد بھی مرمت نہ ہوسکی، فراہمی معطل


مانجھی پور(قدرت روزنامہ) 14 سال گزر گئے مگر مانجھی پور گیس پائپ لائن مرمت نہ ہوسکے 2010 کے سیلاب کے بعد مانجھی پور کو صحبت پور سے گیس کی فراہمی معطل رہی دوران سیلاب پائپ لائنوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے ان میں پانی بھر گیا مگر سوئی گیس انتظامیہ بہانے بنا کر یہاں کی عوام کو گیس جیسی نعمت سے محروم رکھا, اس کے علاوہ ہر ماہ بنا سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ ہونا اور بل آنا یہاں کی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے. سیاسی حوالے سے لیکر اخباری بیانات و احتجاج تک کے بعد سوءسدرن کے آفیسران سے ملاقاتیں بھی بے سود نکلیں, مانجھی پور اور گردونواح کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے یہاں کے لوگوں کو محروم رکھ کر دوسرے صوبوں کو گیس سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے. یہاں کے لوگ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر یا جانوروں کے گوبر استعمال کر کے خواتین امور خانہ داری سر انجام دیتی ہیں. مانجھی پور کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان, ایم پی اے صحبت پور اور منتخب ایم این اے سے اپیل کی ہے کہ مانجھی پور کی عوام کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔