دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم سب نے لفٹ میں جانے کا تجربہ کیا ہوگا جس میں عام طور 8 سے 10 افراد کی جگہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں ہے؟ دنیا کی سب سے بڑی لفٹ بھارت میں موجود ہے . یہ تقریباً ایک فلیٹ کے سائز جتنی ہے جس میں بیک وقت 235 افراد سما سکتے ہیں .

اس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے 9 اسٹیل کیبلز سپورٹ فراہم کرتے ہیں . اسے فن لینڈ کی لفٹ کمپنی KONE نے ممبئی میں بھارتی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی Jio کی ورلڈ سینٹر بلڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا تھا . اسے کنونشن سینٹر میں شادیوں یا نمائشوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کے بڑے گروپوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے نصب کیا گیا تھا . لفٹ کی پیمائش 25.78 مربع میٹر ہے اور اس کی شیشے کی دیواروں سے عمارت کے اندر کے خوبصورت مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے . اپنے بہت بڑے سائز کی وجہ سے اس لفٹ کو چلانے میں 18 بڑی چرخیوں، 9 اسٹیل کیبلز اور اسٹیل کے کالموں پر لگی بڑی ریلز درکاری ہوتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں