ورلڈ کپ ٹرافی سابق اسٹارز کے جھرمٹ میں پہنچ گئی

سینٹ جونز(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی سابق اسٹارز کے جھرمٹ میں پہنچ گئی . اینٹیگا آمد پر چمچماتی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹرز ویوین رچرڈز، کرٹلی امبروز، اینڈی روبرٹس اور رچی رچرڈسن موجود تھے، شائقین کی بہت بڑی تعداد ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے پہنچی ہوئی تھی .

اینٹیگا کے نوجوان کرکٹرز نے بھی اس کے ہمراہ تصاویر بنوائیں، یہ ٹرافی اس وقت جون میں شیڈول میگا ایونٹ کے شریک میزبان ویسٹ انڈیز کے ٹور پر ہے . . .

متعلقہ خبریں