اجلاس میں چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹراسلم آر خان، وفاقی سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری ایوی ایشن،مالیاتی مشیرکے قانونی ماہرین، سی ای او پی آئی اے، تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، شیئر ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے موجود تھے . اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او ایئروائس مارشل عامر حیات کا شرکا سے خطاب میں کہناتھاکہ پی آئی اے انتظامیہ نے شیئر ہولڈرزکی آرا استعمال کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلیے اقدامات کیے، گزشتہ برس کی پرفارمنس کے باعث ادارے نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع دیا، پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا، اس کی مالیت میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا، ایاسا آڈٹ کلیئر ہونے کے بعد پی آئی اے جون 2024 سے یورپ اوربرطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، حکومت بہت سنجیدگی سے پی آئی اے کی بہتری کیلیے مشکل اقدامات لے رہی ہے، ان کا مذید کہناتھا کہ کمرے میں اعلیٰ حکومتی افسران کی موجودگی اس امرکی ضمانت ہے . جے ایس گلوبل کی ریسرچ ہیڈ امرین سورانی نے کہا کہ انتظامیہ نے شیئرہولڈرز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جولائی سے اگست کے دوران مکمل ہوجائے گا، اس موقع پر اگر کوئی سیاسی مخالفت کی گئی تو اس سے نمٹنے کا پورا نتظام کرلیا گیا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کے شیئرہولڈرز نے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ دیدیا .
پی آئی اے کے کراچی میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کے لیے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے غیرمعمولی سالانہ اجلاس کا انعقاد پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں کیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے شیئرہولڈرز کا پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلیے ووٹنگ کی گئی، پی آئی اے کے شیئرہولڈرز نے کثرت رائے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ ڈالا .
متعلقہ خبریں