پاکستانی پارلیمانی نظام مداخلت کی وجہ سے مفلوج ہو گیا: لیاقت بلوچ
لاہور (قدرت روزنامہ)رہنما جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پارلیمانی نظام مداخلت کی وجہ سے مفلوج ہو گیا ہے۔یہ بات لیاقت بلوچ نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حالات تباہی کی حد تک پہنچ گئے ہیں، قومی قیادت کو غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے جمہوری کردار ادا کرنا ہو گا۔
لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف دہشت گردی کے خاتمے کی ناقص پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔