ہانیہ عامر کا ذہنی تناؤ سے گزرنے کا انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)ساتھی فنکاروں کے دکھ درد میں ہر وقت شریک رہنے اور ان کا خیال رکھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں ہے۔
یوں تو ہانیہ عامر رمضان کے آخری عشرے سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اپنے فنی سفر کے آغاز سے قبل ڈب میش بنایا کرتی تھیں، اس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتی آپ سب میرے ساتھ اس وقت سے ہیں جب ڈب میش شیئر کیا کرتی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میں نے آپ سب کے ساتھ اپنی روز مرہ کی زندگی کے کم و بیش تمام لمحات شیئر کئے ہیں، میں نے کوشش کی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے میں اتنا حقیقت سے قریب تر رہوں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ شاید میں آپ سب کے ساتھ ایماندار نہیں ہوں۔
ہانیہ نے مزید لکھا کہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی ذہنی صحت یابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں اور آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ بھی اپنی زندگی میں اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کہ جب آپ کو لگے کہ سرنگ کے آخر میں صرف اندھیرا ہے تو کسی کی مدد ضرور طلب کیجئے چاہے وہ آپ کا کوئی پیارا ہو یا کوئی پروفیشنل مددپیشہ ور ہو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ بھی کبھی نہ کبھی ذہنی صحت کے مسئلے سے دوچار رہے ہوں گے اس لیے ایسی صورت میں کسی کی مدد طلب کرنے میں کوئی شرم محسوس کرنے کی بات نہیں ہے، آپ کی ذہنی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے۔