میئر کراچی کا کھارادر میں مختلف پروجیکٹس کا افتتاح


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کھارادر میں مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی بھی موجود تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا ہے، بلقیس ایدھی پارک کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر بھی کام شروع کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسائل حل کر کے آگے بڑھ رہی ہے، ہم پی پی ورکرز کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے لگا رہے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا ایک ہی منشور تھا اور وہ تھا عوام کی خدمت کرنا۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کنفیوز سیاسی جماعت ہے، جن کا لیڈر ہی یوٹرن لیتا رہا ہو ان کے دیگر رہنما بھی یوٹرن لے رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو جب نقصان پہنچے گا تو سب کو نقصان پہنچے گا۔