ہائبرڈ جنگ امریکا کیلئے ذلت آمیز شکست میں بدل جائے گی: روس


روس (قدرت روزنامہ)امریکی ایوانِ نمائندگان میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالرز سے زائد سیکیورٹی امداد کی منظوری پر روس کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے .
ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین آخری یوکرینی شہری تک جنگ جاری رکھے، روس کے خلاف ایک ہائبرڈ جنگ کی طرف بڑھا جا رہا ہے .


ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ جنگ امریکا کے لیے ویتنام اور افغانستان کی طرح ایک ذلت آمیز شکست میں بدل جائے گی . ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام یوکرینیوں کو قتل کرانے کے لیے چارے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں