ذہنی تناؤ کی شکار ہانیہ عامر نے مداحوں کو کیا مشورہ دیا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزرنے کا اعتراف کرلیا . ہر مشکل میں ساتھی فنکاروں کا ساتھ دینے والی ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی .


ہانیہ نے تصویر کے ساتھ طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے نہ صرف ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا بلکہ اس سلسلے میں کسی کی مدد لینے میں شرم محسوس نہ کرنے کی بھی تلقین کی ہے .
شیئر کردہ طویل نوٹ میں ہانیہ نے لکھا ہے کہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اور ان دنوں وہ اچھا محسوس نہیں کر رہیں . ’کچھ دن مصروفیت میں اچھے گزر جاتے ہیں اور پھر وہی اداسی کے سائے، اگرچہ میں ان حالات سے ذاتی طور پر نمٹ سکتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے . ’
ہانیہ عامر کے مطابق ان کے حوالے سے فکر کی کوئی بات نہیں وہ صحت کی بہتری کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں . ’میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ گھبرائیں مت اور پریشان وغمگین مت ہوں، اگر آج آپ کے برے دن ہیں، یہ کل بہترین ہوجائیں گے . میں جانتی ہوں اور یہ سمجھ سکتی ہوں کہ کبھی کبھی انسان بالکل مایوس ہوجاتا ہے، ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ زندگی میں صرف اندھیرا ہے، مگر صرف آپ خود اپنے آپ کو اس مایوسی سے نکال سکتے ہیں . خود کو خوش رکھیں . ’

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اس بات کو سمجھیں کہ اس سلسلے میں آپ کو کسی سے بات کرنے اور کسی کی مدد لینے کی ضرورت ہے . اپنے آس پاس کے لوگوں سے مدد طلب کریں اور کسی پیشہ ور معالج سے رابطہ کریں . دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہ کریں .
’مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے کئی لوگ اس سے گزر رہیں ہوں گے . یہ میرا تجربہ رہا ہے کہ جب آپ خود سے محبت کرکے اپنا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں تو حالات معمول پر آجاتے ہیں، چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں . ’
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر سے اچھا اور بہتر محسوس کرنے لگیں گی لیکن تب تک وہ اس کا ناٹک نہیں کرسکتیں اور نہ ہی مداحوں کو ایسا کرنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں