کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں، آج بھی انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے .
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان برقرار ہے .
حصص بازار میں پیر کے روز 423 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے 100 انڈیکس 71332 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے .
دریں اثنا پیر کے روز انٹربینک کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہونے سے 278 روپے 05 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس میں تیزی سے 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوئی تھی .
. .