صدر مملکت کو ریفرنسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، نیب رپورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے صدر مملکت کی صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس میں نیب رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔وکیل صدر زرداری ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، نیب کی جانب سے آج جواب جمع کروانا تھا۔
ملزمان میں سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

20 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

27 mins ago

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

37 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

46 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

1 hour ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago