اپنی ذمے داریوں کا پتا ہے، بلوچستان میں بے امنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنائیں گے، میر ضیا لانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ اپنی جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورحلقے کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کی طرف سے مکمل سپورٹ فراہم کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مشکور ہوں کے جنہوں نے مجھے نئی ذمہ داری دی ہے، صوبے میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی، اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میر سرفراز بگٹی تمام مسائل کامیابی اور بخوبی سے حل کرلیں گے، صوبے میں جو بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے وہ ناکام ہوگی۔اسمبلی میں عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ بھرپور الیکشن مہم چلانے پر اپنے محنتی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا جائیگا۔ دریں اثناءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبد القدوس بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو، ایم پی اے اصغر رند نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو چیف جسٹس بننے پر ان کے گھر جا کر مبارکبادی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 25 مئی کو گیس بند رہے گی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے…

2 mins ago

حکومت علیحدگی پسند بلوچوں کیساتھ بات چیت کے اصولی موقف پر قائم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے…

20 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس 9 ہزار سے زائد امیدواروں کو نوکریاں دی جائیں، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سردار بہادر…

29 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں کمیٹیوں کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت ہوگئی، اسپیکر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے ایک…

36 mins ago

تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل، عمارت کے اردگرد تعمیرات مسمارکردی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفترسیل کر دیا گیا۔ سی…

43 mins ago

نابینا افراد کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: گورنر پنجاب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت…

51 mins ago