ایک ہفتے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی


کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ایک ہفتے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کا لین دین جاری ہے۔
پیر کی صبح انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی۔کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.20 روپے پر آگئی۔