بشریٰ بی بی کو آپ نے قید تنہائی میں رکھا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، جسٹس میاں گل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سےاڈیالہ جیل منتقل کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں جسٹس میاں گل نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آپ نے قید تنہائی میں رکھا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق خاتون اول کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بشری بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔
اسٹیٹ کونسل نے عدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگا۔ اسٹیٹ کونسل کی وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت اگلے ہفتےتک ملتوی کی گئی۔ اس سے قبل اسٹیٹ کونسل نے مؤقف اپنایا کہ سب جیل سے متعلق دیکھ رہے ہیں کہ کوئی چیز غیرقانونی تونہیں ، کچھ وقت چاہیے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے، آپ نے انھیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح تشدد ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ایک رٹ اور چھ متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیا آپ ابھی بھی بشری بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہ رہے ہیں۔ جس پر وکیل عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی بالکل ہم بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

45 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

57 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago