فن و ثقافت شوبز

پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ کیا ہے، صنم سعید نے بتا دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)صنم سعید نے لڑ کیوں کی خود مختاری کو بڑھتی ہوئی طلاق کی وجہ ٹہرا دیا۔ صنم سعید نےبرٹش ایشین ٹرسٹ، جو ذہنی صحت کے لیے مدد فراہم کرتا ہے،کو ایک انٹرویو دیا۔ صحافی آمنہ حیدر عیسانی کو دیے گئے اس انٹرویو میں اداکارہ نے خواتین کے حقوق سے آگاہی کے موضوع پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح وقت بدل گیا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح میں کس کا کردار ہے۔
صنم سعید نےخواتین کے حقوق میں کچھ مثبت تبدیلیوں کی نشاندہی کی جس نے انہیں اب پہلے سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین معاشی طور پر زیادہ خود مختار ہیں اور اپنے حقوق سے واقف ہیں۔ ماضی میں یہ رواج نہیں تھا اور خواتین زیادہ تر اپنی مالی ضروریات کے لئے مردوں پر انحصار کرتی تھیں۔
کئی بار انہیں تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود کوئی اور سہارا نہیں ملتا تھا۔ اب دوربدل گیا ہے۔ اب لڑکیاں اپنے لئے کھڑی ہو گئی ہیں، جس نے طلاق کی فیصد میں اضافے میں بھی حصہ لیا ہے۔
صنم سعید کا شمار پاکستان کی قابل اور ذہین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ حوصلہ افزا اور سنجیدہ مواد پر کام کرتی رہتی ہیں اور لوگ ان کے کام اور انداز کو پسند کرتے ہیں۔
صنم نے اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے اور اگرچہ یہ جوڑا خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے، لیکن انہوں نے ماضی میں اپنے غم، دل ٹوٹنے اور نقصانات کا بھی تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں