یہ سہولت صارفین کی مشکل آسان کردے گی ۔۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو بہت پسند آئے گا


کراچی (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ میں اکثر لوگ جلدی میں کسی اپنے خاص کا نمبر تلاش کرتے ہیں اور وہ انہیں نہیں مل پاتا جس کے لیے انہیں نام لکھ کر سرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کا حل اب واٹس ایپ نے نکال لیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچ متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کی بڑی مشکل آسان کردے گا۔
اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپلیکیشن میں کانٹیکٹس (Contacts) کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں مذکورہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں شامل یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت میسر ہوسکے گی۔
اس طرح صارفین کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

1 min ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

3 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

4 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

12 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

17 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

23 mins ago