ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ


کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں بڑی کمی,قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوکر 248700 روپےکاہوگیا،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت3021 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا30 ڈالر کے کمی سے2381 ڈالرفی اونس ہوگی۔