نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان ہے .
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ چین 5 دن پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہونے کا امکان ہے .

نواز شریف اور اسحاق ڈار چین کے دورے کے دوران وہاں کی اہم کاروباری، سرکاری اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں