ابھی نندن کو مکمل علاج، عالیہ حمزہ پر تشدد، عالیہ حمزہ کی وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
لاہور (قدرت روزنامہ)نو مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جنہیں ضمانت ملنے کے بعد ایک بار پھر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا انہیں پہلے میانوالی اور پھر سرگودھا جیل شفٹ کیا گیا، گزشتہ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا ہے آج وہ جیسے ہی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں تو ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملیریا کے باعث ان کے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود ہیں
تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا ہے۔
صحافی شاکر محمود اعوان لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی وی لاگ میں بتایا تھا کہ جیل میں عالیہ حمزہ کی صحت بہت زیادہ خراب ہے، آج جب وہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں تو ملیریا کے باعث ان کے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود تھے۔ عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہر طرح کی اذیت دی جا رہی ہے لیکن وہ بیک فٹ پر نہیں جائیں گی۔
کامران نامی صارف نے لکھا کہ عالیہ حمزہ صاحبہ کو شدید ملیریا ہے جس کی وجہ اس ان کی سکن پر انفیکشن پھیل گیا ہے، صارف کا کہنا تھا کہ انہیں ٹارچر کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ان کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔وقاص امجد لکھتے ہیں کہ عالیہ حمزہ کو توڑنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ اپنایا جا رہا ہے اللہ ان کو مزید استقامت دے۔
ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ حمزہ کی حالت خراب ہے مگر ان کو علاج کی اجازت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی مکمل علاج اور بہترین کھانا کھلایا گیا یہاں تک کے مارک اینڈ اسپینسر سے شاپنگ بھی کروائی تھی، انسانیت کے ناطے عالیہ حمزہ کو بھی علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔
نوشی گیلانی لکھتی ہیں کہ ناحق قید کی صعوبتوں کو سہتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک کی صحت بالکل تباہ ہو گئی ہے۔ جیل میں انسانیت سوز سلوک کے باعث وہ بیمار بھی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فسطائی طاقتیں انہیں عبرت کی مثال بنا رہی ہیں تاکہ باشعور خواتین آئندہ عملی سیاست سے دُور رہیں۔