وڈھ ضمنی انتخاب میں مخالفین نے پولنگ اسٹیشنوں کو بند اور ایجنٹوں کو تبدیل کیا، سردارا ختر مینگل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے وڈھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جنہوں نے میر جہانزیب مینگل کو کامیاب کرکے ثابت کردیا ہمارے مخالفین نے پولنگ ایجنٹوں کو تبدیل کیا پولنگ اسٹیشنوں کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوںنے ان کی ہرسازش کو ناکام بنا کر بی این پی کو عزت بخشی جس پر میں مولانا قمر الدین مولانا فیض محمد اور ان کے دیگر دوستوں کے شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے ہمارے امید وار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ میں میر جہانزیب مینگل کی کامیابی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ سابق اراکین اسمبلی ثنا بلوچ میر احمد نواز بلوچ میر حمل کلمتی سابق میئر کوئٹہ میر مقبول لہڑی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں وڈھ کے عوام بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے جرات کا مظاہرہ کرکے پارٹی کے نامزدامیدوار میر جہانزیب مینگل کو کامیاب کرکے ثابت کردیا کہ وڈھ کے عوام آج بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ وڈھ کے عوام بلخصوص زمیندار دوکانداروں نے اپنی دوکانیں بند کرکے بی این پی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرکے ثابت کردیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمر الدین مولانا فیض محمد مولانا عبدالصبور اور دیگر ہنماوں کا شکر گزار ہوں جنہوںنے روز اول سے ہمارے کارکنوں کے ساتھ ملکر میر جہانزیب مینگل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا مجھے پہلے روز سے یہ یقین تھا کہ وڈھ کے عوام نے جس طرح پہلے مجھے ووٹ دیا دوبارہ بھی ہمارے نامزد امیدوار کو کامیاب بنائیں گے تاہم ہمارے مخالفین کے ووٹ 9ہزار ہیں چار ہزار کا اضافہ کس طرح ہوا وہ سب جانتے ہیں انہوں نے وڈھ کے عوام اور جمعیت علما اسلام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنا یا۔