سندھ اور بلوچستان میں گیس و خام تیل کی پیداوار میں اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف تکنیکوں کے زریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔ پی پی ایل کے اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنکینی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔
آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔ ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا۔
سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا جبکہ گمبٹ سائوتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔