یاسرحسین کیسے اپنی بیوی کے سپراسٹارڈم سے نمٹتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک سپر اسٹار جوڑی ہیں . دونوں فنکارانڈسٹری میں طوفان برپا کرنے میں کامیاب رہے ہیں .

یاسر صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتے ہیں، جو انہیں پسند ہیں، جبکہ اقرا اس وقت ملک کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں . چونکہ گزشتہ چند سالوں میں مشہور سیلیبریٹز کی شادیاں مشکل سے نبھی ہیں ، لہذا بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یاسر اور اقرا نے کس طرح ایک خوشگوار گھر برقرار رکھا ہوا ہے . یاسر نے اس سلسلے میں عفت عمر کے شو پر کچھ واضح جوابات دیئے ہیں . انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی سپر اسٹار بیوی کے اسٹارڈم سے کیسے نمٹتے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ انہیں اقرا کی کامیابیوں پر فخر ہے اور وہ ان کی قریب ترین ساتھی ہیں . یاسر حسین ہمیشہ اقراء کے کام کی تعریف کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ”میری بیوی“ ہے، جسے یہ ساری شہرت اور پیار مل رہا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر اداکار ہونے کی وجہ سے انہیں عاجز رہنے میں بھی مدد ملی ہے . وہ حسد کو خود پر غالب نہیں آنے دیتے ہیں اور اپنی حدود میں خوش رہتے ہیں . یاسر حسین نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں اپنا اپارٹمنٹ اقرا ء کو دے دیا . جب ایک دوست نے یاسر سے پوچھا کہ اگراقراء آپ کو چھوڑ دے تو کیا ہوگا . یاسر نے اسے بتایا کہ اگر ان کی بیوی نے انہیں چھوڑ دیا، تو یہ ان کے لیے کسی اپارٹمنٹ کو کھونے سے بھی بڑا المیہ ہوگا . انہوں نے ایک اداکارہ کے طور پر اقرا کی انفرادیت کے بارے میں بھی بات کی . انہوں نے کہا کہ اقرا امیر لڑکی اور غریب لڑکی دونوں کردار آسانی سے ادا کر سکتی ہے . یہ انڈسٹری میں ہر کسی کے لئے آسان نہیں ہے اور اس وجہ سے اسے اپنی فیلڈ میں زیادہ کامیاب ہونے میں مدد ملتی ہے . . .

متعلقہ خبریں