کراچی میں ٹریفک پلان تبدیل، مزید سڑکیں بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر ٹریفک پلان تبدیل کردیا گیا . مزید سڑکیں بند کی جا رہی ہیں .

شارع فیصل آج سہ پہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند ہوگی . ایم اے جناح روڈ کے دونوں ٹریکس بھی گرومندر سے گارڈن چوک تک تین سے پانچ بجے کے درمیان بند رہیں گے . شارع قائدین، ڈاکٹر ضیا الدین روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گی . ایم اے جناح روڈ سے صدر کی طرف جانے والے روڈ پر کنٹینر لگادیے گئے، شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بند کردیا گیا . پیپلزسیکریٹریٹ چورنگی کےاطراف کنٹینررکھ دیے گئے . ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہری متبادل راستے اختیار کریں . اس سے پہلے حکام نے موون پک ہوٹل سے میٹروپول اور ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی اور پی آئی ڈی سی سے شاہیں کمپلیکس کے پاس کجھور چوک تک راستہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا . ایرانی صدر کی آمد پر سخت سیکورٹی کے سبب ریلوے نے ٹرینوں کے ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنوں پر مختصر اسٹاپ کا اعلان کیا ہے . ایرانی صدر اور ان کی اہلیہ کراچی پہنچنے کے بعد کراچی یونیورسٹی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں