والد کی جانب سے چیلنج، بیٹے نے نوٹ جوڑنے کیلئے دن رات ایک کر دیے


اوساکا(قدرت روزنامہ)ایک جاپانی لڑکے، جس کے والد نے 10,000 ین (جاپانی کرنسی) کا نوٹ پیپر شریڈر مشین میں پھینک دیا تھا، نے نوٹ کو جگسا پزل کی طرح جوڑنے میں 3 ہفتے سرف کر ڈالے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ٹویٹر صارف ‘ٹومو’ نے اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں انکی زندگی کی سب سے مشکل ترین پزل کے بارے میں بتایا جسے انہوں نے حل کرنے کیلئے 3 ہفتے سرف کیے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے دفتر میں غلطی سے ایک پرانے لفافے کو پیپر شریڈر میں دال دیا لیکن وہ بھول گئے تھے کہ انہوں نے اس میں 10,000 ین کا نوٹ ڈالا تھا۔
والد نے اپنی اس غلطی کو اپنے بیٹے کے لیے ایک چیلنجنگ پروجیکٹ کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹومو کے والد کاغذی ٹکڑوں کی پوری ٹوکری گھر لے آئے اور اپنے بیٹے سے کہا کہ اگر وہ ٹکڑے ہوئے نوٹ کو جوٹ کر بینک سے نیا لینے میں کامیاب ہوگیا تو وہ نوٹ اس کا ہوگا۔
اس چیلنج کو لڑکے نے بخوشی قبول کر لیا۔ اس نے ایک اور 10,000 ین کا نیا نوٹ لیا اور اسے شفاف پلاسٹک کی شیٹ کے نیچے رکھ دیا تاکہ ٹکڑوں کو اس کے اوپر ٹھیک جگہ رکھ رکھ کر نوٹ کو جوڑا سکے۔

ٹومو نے اس پزل کو مکمل کرنے میں دن رات ایک کردیے اور بالآخر پورے 3 ہفتے کی انتھک محنت کے بعد نوٹ جُڑ گیا۔
ٹومو نوٹ کو بینک آف جاپان میں لے گئے۔ اگرچہ اس کے کٹی پھٹی حالت کے معائنے میں کچھ وقت لگا لیکن بینک نے ٹومو کو نئے 10,000 ین سے نواز دیا۔

Recent Posts

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

3 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

10 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

11 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

16 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

24 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

27 mins ago